پاکستان کے چیف جسٹس نے شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہو ئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ 11مئی کو کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کیس کی سماعت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس نے شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہو ئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ 11مئی کو کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کیس کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہزارہ برادری سے مل کر آرہا تھا، ہزارہ والے خوف کے باعث سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دے رہے۔ہزارہ والوں کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے، لوگ اسکول، اسپتال نہیں جاسکتے،کیا ہزارہ برادری کے شیعہ مسملان  پاکستان کے شہری نہیں؟ پاکستان کےچیف جسٹس 11 مئی کو کوئٹہ میں کیس کی سماعت کریں گے،انہوں نے ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام پر بلوچستان حکومت،لیویز،پولیس اور وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد شیعہ اور سنی  مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں وہابی دہشت گردوں کو پاکستان میں سعودی عرب لابی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔