مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی معروف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز نے اپنے وکلا کے ذریعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیلز کے وکیل نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز ٹوئٹ پر اُن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ اسٹورمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے لاکھوں قومی اور بین الاقوامی فالورز کے سامنے مس اسٹورمی کلفرڈ پر غلط بیانی جیسا سنگین الزام عائد کر کے اُن کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹورمی کی جانب سے دھمکی کے الزام کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے ’مکمل فراڈ‘ قرار دیا تھا جس پر پورن اسٹار نے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے۔ اسٹورمی ڈینیئلز کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ان کی کلائنٹ کو امریکی شہر لاس ویگاس کے کار پارک میں ایک شخص نے ٹرمپ پر الزامات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا اور اسٹورمی کو ڈرایا دھمکایا بھی تھا یہ عمل دہشت گردی کے زمرے میں بھی آسکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2018 - 22:50
امریکہ کی معروف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز نے اپنے وکلا کے ذریعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔