جنوبی کوریا کے حکومتی ذرائع کے مطابق چین ، جاپان، اور جنوبی کوریا کے رہنما مئی کے مہینے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے حکومتی ذرائع کے مطابق چین ، جاپان، اور جنوبی کوریا کے رہنما مئی کے مہینے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنما شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والےمذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔