اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2018 - 13:15

شادی کی تقریبات میں انسان کی زیادہ سے زیادہ توجہ تقریب کی ظاہری شکل و صورت پر مرکوز ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تالار او آر جی (talar.org)  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں انسان کی زیادہ سے زیادہ  توجہ  تقریب کی ظاہری شکل و صورت پرمرکوز  ہوتی ہے۔ ظاہری صورتحال کا خوبصورت اور زیبا ہونا ایک کلی مفہوم ہے اس میں قابل توجہ نکتہ شادی ہال کی ظاہری زیبائی اور خوبصورتی ہے تاکہ آپ زندگی کی بہترین رات میں آپ کی درخشندگی اور تابندگی بہترین شکل و صورت ميں نمایاں ہو۔ لہذا شادی ہال کے انتخاب میں ایک خاص حساسیت ہوتی ہے۔

شادی ہال کی بکنگ کا وقت

شادی ہال ہر انسان کی زندگی کا ایک بہترین اور حسین خواب ہوتا ہے لہذا شادی ہال اور اس کے وقت کے انتخاب میں انسان خاص اہتمام سے کام لیتا ہے اور کم سے کم چھ ماہ قبل ہی شادی ہال کے انتخاب  اور اس کی بکنگ اور دن کےکے انتخاب کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرتا ہے۔

شادی ہال کی وسعت

شادی ہال کی وسعت اور اس کا بڑا ہونا بھی ایک اہم مسئلہ ہے شادی ہال کی وسعت کا انتخاب بھی مہمانوں کی تعداد کے پیش نظر کیا جاتا ہے اگر مہمانوں کی تعداد کم ہے تو پھر بڑے ہال کا انتخاب صحیح نہیں ہے کیونکہ اس صورت میں آپ کی تقریب پراکندہ نظر آئے گی ۔

دقیق پروگرام

دو افراد کے باہمی پیوند کے شریں اور بہترین موقع پر دیگر امور کے ساتھ  شادی کے وقت اور شادی کے اخراجات پر خصوصی توجہ مبذول کرنا بھی بہت ضروری ہے ممکن ہے زیادہ اخراجات کی وجہ سے شادی کی تقریب  تاخیر اور بد مزگی کا شکار ہوجائے لہذا شادی ک تقریب کو منظم اور دقیق پروگرام کے تحت منعقد کرنے سے شادی کو بر وقت منعقد کیا جاسکتا ہے۔پروگرام کا بار بار جائزہ لینا چاہیے اور دقیق پروگرام منعقد کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

آخری نکتہ

شادی ہال کے تمام امور روش ہونے کے بعد شادی ہال کے انتخاب میں خاص اہتمام کرنا چاہیے اس مقالہ کا مطالعہ کرنے سے آپ آسودہ خاطر اور  آسانی کے ساتھ اچھے شادی ہال کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ اس سلسلے میں پروگرام کی ایک چھوٹی سی کاپی بھی درست کرسکتے ہیں  اور اس میں شادی کے انجام شدہ پروگرامز کو نشان لگا سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بحوالہ اور منبع :  تالار او آر جی (talar.org