اجراء کی تاریخ: 30 اپریل 2018 - 00:32

اسرائيل کے ٹی وی چینل 10 نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے ٹی وی چینل 10 نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 10 کے تجزیہ نگار باراک راوید  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں 23 مارچ کو یہودی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی سعودی عرب اب مسئلہ فلسطین کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ سعودی عرب کے لئے اب ایران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔