مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی وزير خارجہ پمپئو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس ملاقات میں امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف عرب ممالک کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب خطے کے امور کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اپریل 2018 - 17:46
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی وزير خآرجہ پمپئو کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔