مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نئے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب میں جاری اصلاحات پر امریکہ کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریاض میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان اور وزير خارجہ عادل الجبیر سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے کے بعد مقبوضہ فلسطین کا دورہ بھی کریں گے ۔ اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں امریکہ کے دو اہم اتحادی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 اپریل 2018 - 22:18
امریکہ کے نئے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب میں جاری اصلاحات پر امریکہ کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔