ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئےہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شام میں دہشت گردوں  اور کرد باغیوں کی حمایت ترک کردے ۔ چاوش اوغلو نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی شام میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی شام کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔