مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع نے جیمزمٹیس نے کہا ہے کہ امریکہ نے ابھی تک مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگيا تو ایران این پی ٹی سے خارج ہوجائے گا۔ اس نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کی تشویش باقی ہے جبکہ شمالی کویرا کا ایٹمی پروگرام بھی خطے کے لئے خطرے کا باعث ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ نے ابھی تک مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ادھر ایران کے مجمع تشخیص مصلجت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو ایران بھی این پی ٹی معاہدے سے خارج ہوجائے گا۔