مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے شام میں فوج بھیجنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔
قطر کے وزير خارجہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی شام کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے شام کو انسانی المیہ کا سامنا ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں تاکہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کو باقی رکھے ۔ عادل الجبیر نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے قطر کی حمایت ترک کرنے سے پہلے قطر کو اپنے فوجی شام بھیج دینے چاہییں ۔عادل الجبیر نے کہا کہ اگر امریکہ قطر سے اپنے فوجی نکال لے تو قطری حکومت ایک ہفتہ کے اندر ختم ہوجائے گي۔