مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں ناروے کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور ناروے کے وزراء خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو اہم بین الاقوامی معاہدہ قراردیتے ہوئے یورپی ممالک پر زوردیا کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے شام اور یمن کے بحران کو بھی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی۔