یمن کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا سعودی عرب کو تاوان ادا کرنا پڑےگا اور یمنی وزارت دفاع شہید صالح الصماد کے خون کا ضرور بدلہ لےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا سعودی عرب کو تاوان ادا کرنا پڑےگا اور یمنی وزارت دفاع  شہید صالح الصماد کے خون کا ضرور بدلہ لےگی۔

یمنی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم پر خاموش تماشائي نہیں رہیں گی۔ یمنی فورسز سعودی عرب کے اندر ایسی جگہوں پر میزائل حملہ کریں گی جن کے بارے میں سعودیہ کو توقع بھی نہ ہوگی۔ ہم اپنے بیلسٹک میزائلوں سے سعودی بادشاہ اور ولیعہد کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔