پاکستان کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سینانایاکے نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں  جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سینانایاکے نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جبکہ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔