مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر پروپیگنڈا کے غرض سے نصب درجنوں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کا باعث بننے والے معاملات پر تیزی سے گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اختلافی مسائل طے پا گئے ہیں جس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر نصب درجنوں لاؤڈ اسپیکر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان لاؤڈ اسپیکرز سے شمالی کوریا سے متعلق منفی خبریں نشر کی جاتی تھیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2018 - 19:04
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر پروپیگنڈا کے غرض سے نصب درجنوں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔