مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی اور قطر نے مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کی میزبانی میں 22 سے 29 آپریل تک ترک فوج اور قطری فوج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ہوں گی۔ ترک فوج کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دوستانہ تعلقات کو مزيد فروغ دینا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اپریل 2018 - 13:41
ترکی اور قطر نے 22 اپریل سے 29 اپریل تک مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے