اجراء کی تاریخ: 18 اپریل 2018 - 12:10

امریکہ کی مرکزی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور نامزد وزیر خارجہ پمپئو نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ خفیہ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کا ہے کہ امریکہ کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے  کے سربراہ پمپئو اور نامزد وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ  خفیہ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات براہ راست آغاز ہوگئے ہیں۔