مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات مشترکہ فوجی مشق " گلف شیلڈ 1 " کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہوئی۔
اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ فوجی مشق “گلف شیلڈ -ون” کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اورپاکستان کے سفیر حشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کررہے ہیں۔