اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کو اپنی ظرفیتوں کو باطل کوششوں میں صرف کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی  نے اپنے بیان میں عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کو اپنی ظرفیتوں کو باطل کوششوں میں صرف  کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے اختتامی اعلامیہ کی بعض شقوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کا یہ اعلامیہ بھی ماضی کے اعلامیوں کیطرح تکراری اور بے بنیاد ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو تعصب اور بے مقصد تنقید کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ عرب لیگ کو ایران پر تنقید کرنے کے بجائے عرب ممالک بالخصوص فلسطینی عوام کی مشکلات کو دور کرنے، یمن میں امن قائم کرنے اور اسرائیل و امریکہ کے جارحانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ عرب لیگ کو حقائق پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور کم سے کم عرب ملکوں کو عرب عوام کے خلاف جارحیت سے باز رہنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ ان عرب ممالک کی سرزنش ہونی چاہیے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔