مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو آگ لگا دی ۔ یونانی مظاہرین نے دارالحکومت ایتھنز کے مرکزی اسکوائر سینٹا گما پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو نذر آۃش کردیا۔ مظاہرین نے ایسے پلاکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہواتھا کہ " امریکی حکام عوام کے قاتل" ہیں۔ مظاہرین کا کنہا تھا کہ امریکہ جھوٹ بول کر دوسرے ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتا ہے ۔ مظاہرین نے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کی بھی مذمت کرتے ہوئے انھیں امریکی جرم میں شریک قراردیا۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2018 - 14:56
یونان میں ہزاروں افراد نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے مجرمانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو آگ لگا دی ۔