پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے دو خودکش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  سکیورٹی فورسز نے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے دو خودکش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے 2 خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق  برآمد ہونے والی دونوں جیکٹس کا وزن تقریباً 6 سے 8 کلوگرام ہے جب کہ جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔