مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا فیصلہ آج دن 11 بجے سنایا جائے گا جب کہ فیصلہ 14 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 62 ون ایف کے تحت سابق وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 13 اپریل 2018 - 06:38
پاکستانی سپریم کورٹ 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔