مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں شام پر امریکی فوجی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام پر فوجی حملے کا کوئی وقت نہیں دیا ہے ۔ اس سے قبل امریکی صدر نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی میزائل آرہے ہیں روس انھیں روکنے کے لئے تیار ہوجائے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر صرف دھمکیاں دے کر سعودی عرب سے بڑی مقدار میں ڈالر وصول کررہے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے اشستمعال کا شام پر الزام عائد کررہے ہیں جبکہ روس اور شام کا کہنا ہے کہ دوما میں دہشت گردوں نے خو زہریلی گیس سے استفادہ کیا ہے جس کام قصصد شام کے خلاف امریکی فوجی حملے کی راہ ہموار کرنا تھا اور روس کے دہشت گردوں کے اس اقدام کی پہلے سےاطلاع تھی۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2018 - 22:39
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام پرحملے کا کوئی وقت نہیں دیا ہے ۔