اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2018 - 17:51

غیر ملکی ذرائع کے مطابق برطانیہ نے قبرص میں موجود اپنے فوجی اڈے سے شام پر فوجی حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے قبرص میں موجود اپنے فوجی اڈے سے شام پر فوجی حملے کااعلان کیا ہے۔ لندن حکومت کی منظوری کے بعد برطانوی فضائیہ قبرص میں موجود اپنے فوجی اڈے سے شام پر حملہ  کرسکتی ہے۔ برطانیہ کا بحری جنگی جہاز  ایم ایچ ڈینکن بھی اس فوجی کارروائی میں حصہ لےگا ۔برطانیہ کو شام پر حملے کے لئے قبرص سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے  ادھر قبرص کا کہنا ہے کہ وہ کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنےگا۔