مہر خبرررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی غوطہ پر شامی پرچم لہرا دیا ہے اور دوما شامی عوام کی آغوش میں واپس آگيا ہے جبکہ اس علاقہ سے وہابی دہشت گرد پسپا ہوکر ادلب منتقل ہوگئے ہیں۔ شام میں روسی امن مرکز کے سربراہ یوری یوتوشنکو نے کہا کہ کہ شامی فوج نے دوما کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس علاقہ پر شامی پرچم لہرا دیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روسی فوج کے بعض دستہ دوما میں پولیس کے فرائض انجام دیں گے اور روسی پولیس کے فوجی دستے بھی دوما پہنچ گئے ہیں۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہتھیار شامی فوج کے حوالے کردیئۓ ہیں اور دہشت گرد دوما چھوڑ کر ادلب پہنچ گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2018 - 11:24
شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی غوطہ پر شامی پرچم لہرا دیا ہے دوما شامی عوام کی آغوش میں واپس آگيا ہے جبکہ اس علاقہ سے وہابی دہشت گرد پسپا ہوکر ادلب منتقل ہوگئے ہیں۔