مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات اور گفتگو کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں فوجی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی جنرل نکولس پیٹرک کارٹر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کارروائیوں کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑ لگانے اور پاک افغان سرحد پر اٹھائے گئے دیگر اقدامات سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔جنرل نکولس کا کہنا تھا کہ خطہ میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ طریقہ کار کے تحت اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 اپریل 2018 - 12:27
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات اور گفتگو کی۔