مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں ظہران عسیر میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی پر بیلسٹک میزائل بدر 1 سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں متعدد میزائل سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں اور ایئر پورٹس پر داغے ہیں ۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی عوام بڑي استقامت اور شجاعت کے ساتھ سعودی عرب کی بربریت کا دنداں شکن جوابد ے رہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 اپریل 2018 - 13:11
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں ظہران عسیر میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی پر بیلسٹک میزائل بدر 1 سے حملہ کیا ہے۔