مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی میگزین دی اٹلانٹک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے بہت زیادہ مشترکہ مفادات ہیں اسراغيلیوں کو بھی مقبوضہ فلسطین میں رہنے کا حق حاصل ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مفادات مشترکہ ہیں ۔ اور دونوں ممالک کے اعلی حکام ایکد وسرے کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد اس سے قبل اس بات کا بھی اعتراف کرچکے ہیں کہ سعودی عرب نے امریکہ کے کہنے پر وہابی دہشت گرد نظریہ کو دنیا میں پھیلایا ہے اور سعودی عرب اب امریکہ کے کہنے پر وہابی دہشت گرد نظریہ اور وہابی علماء کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہا ہے محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے سعودی عرب نے ہزاروں وہابیم دارس کی تاسیس میں سرمایہ لگایا ہے اور ان مدارس میںو ہابی نظریہ کو فروغ دیا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 اپریل 2018 - 12:01
سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے بہت زیادہ مشترکہ مفادات ہیں اسراغيلیوں کو بھی مقبوضہ فلسطین میں رہنے کا حق حاصل ہے۔