ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 17 علیحدگی پسند جوانوں کی ہلاکت کے بعد وادی میں آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 17 افراد اور علیحدگی پسندوں کی ہلاکت کے بعد وادی میں آج ہڑتال کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز وادی کے ضلع اسلام آباد، اننت ناگ اور شوپیاں سمیت 3 مقامات پر فوجی کارروائی کے دوران  17 افراد اور علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے جس کے بعد مظاہرے کئے گئے مظاہرین پر پولیس اور فورسز نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استمعال کیا جس کے نتیجے میں 200 افراد زخمی ہوگئے۔ ہندوستانی فورسز کی طرف سے طاقت کے بے جا استعمال پر آج وادی میں مکمل طور پر ہڑتال جاری ہے۔ ادھر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔