افغان الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کیلئے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کیلئے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ افغانستان میں گزشتہ 3 سال سے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ بار بار تبدیل ہورہی ہے اور ووٹر رجسٹریشن سمیت سکیورٹی مسائل کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوپارہا ہے تاہم آج  افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن نے رواں سال 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔