مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں ایران پر آئندہ دس سے 15 سال کے دوران فوجی حملے کا اعلان کردیا ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مؤثر ثابت نہ ہوئیں تو سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں آئندہ 10 سے 15 سال کی مدت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔
اس سے قبل محمد بن سلمان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے ایٹم بنایا تو سعودی عرب بھی فوری طور پر ایٹم بم بنا لےگا۔ تجزیہ نگارون کے مطابق سعودی عرب اپنی پوری طاقت اور قدرت اسرائیل کے بجائے ایران کے خلاف استعمال کرکے امریکہ اور اسرائیل کی عملی مدد کررہا ہے۔ اسلامی ماہرین کے مطابق سعودی عرب حقیقی اسلام کے فروغ کے بجائے امریکی اور یزیدی اسلام کو فروغ دے رہا ہے اور اس میں اسے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اس کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔