مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ہے۔شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھاجسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا۔ اپنی رہائی کے بعد جوبرٹ نے ایک وڈیوبیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اپنے گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ جوبرٹ کے مطابق گوا کے ساحل کے قریب بھارتی کوسٹ گارڈز نے ان کی کشتی کا گھیرائو کر کے انہیں اور شہزادی شیخہ لطیفہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس بات کی تصدیق شہزادی کے 4مارچ کے واٹس ایپ پیغام سے بھی ہوتی ہے ۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’انہیں اور ان کے امریکی دوست کو مسلح افراد نے گھیر رکھا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔ جوبرٹ رہائی کے بعد سری لنکا چلے گئے ہیں اور ان کے ساتھ فرار کرنے والی دبئی کی شہزادی اپنے منصوبے میں ناکام ہوگئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2018 - 12:23
ہندوستان کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ہے۔شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھاجسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا جہاں سے وہ آزاد ہوکر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔