مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختارملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہیے، ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ دیشی شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے جب کہ عوام کوبھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگرہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمارا وجود مٹ جائے گا۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اگر ناکامی کی جانب جائے گا تو اس سے پاکستان خوش ہوگا، بالکل ویسے ہی 1975 میں بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کوخوش کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے بنگلہ دیشی حکمران نہیں چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ترقی کرے اوراسی لیے وہ پاکستانی فورسزکا ایجنڈا مسلط کر رہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 26 مارچ 2018 - 21:38
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیے۔