اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2018 - 19:13

پاکستان کے سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آنے والی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آنے والی ہیں۔مبشر لقمان نے کہا کہ یہ داماد مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نہیں بلکہ دوسری صاحبزادی کے شوہر اور اسحاق ڈار کے بیٹے ہیں۔ مبشر لقمان نے کہا کہ " ارشد شریف نے جس پریس کانفرنس کا خدشہ ظاہر کیا ہے وہ اگر ہو گئی تو پورے شریف خاندان کو لے کر ڈوبے گی۔ اور بہت سی ایس چیزیں جس میں اسحاق ڈار کے اپنے بیٹے سے متعلق بھی بہت خبریں ہیں جن میں ان کی دوسری شادی سے متعلق اور دیگر چیزوں سے متعلق خبریں بھی شامل ہیں۔ اور یہ وہی بیٹا ہے جو نواز شریف کا داماد بھی ہے، میں اس بیٹے کی بات کر رہا ہوں۔"