مہرخبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظورکیں، جس پر امریکہ نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 37ویں سیشن میں اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کی گئی ہیں، جس میں مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت پر منصفانہ فیصلہ کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پینل کا فیصلہ بے وقوفانہ ہے، جس میں اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2018 - 12:06
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظورکیں، جس پر امریکہ نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔