اجراء کی تاریخ: 18 مارچ 2018 - 13:46

عراق کے شہر اربیل کے شممال میں کرد تنظیم پ ک ک کے ساتھ جھڑپ میں ترکی کے 18 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر اربیل کے شممال میں کرد تنظیم پ ک ک کے ساتھ جھڑپ میں ترکی کے 18 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ کرد تنظیم پ ک ک کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے سرحدی علاقہ برادوست میں ہمارے ٹھکانوں پر حملہ کیا ، جوابی کارروائی میں ترک کے 18 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔کرد تنظیم کا کہنا ہے کہ ترک طیاروں نے بھی ہمارے ٹھکانوں پر بمباری کی لیکن جوابی کارروائي میں ترک فوج کے 18 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔