مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جوتا مارنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود کی عدالت میں نواز شریف پر جوتا مارنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت متعلقہ عدالت بھجوادی۔ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست ضمانت سننے کا اختیار نہیں۔ ادھر پولیس نے جوتا مارنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات شامل کردی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جامعہ نعیمیہ میں ہونے والی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سینے پر جوتا مارا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2018 - 18:28
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جوتا مارنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔