اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2018 - 13:17

روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد روس نے ماسکو میں برطانوی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد روس نے ماسکو میں برطانوی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ برطانیہ نے گذشتہ بدھ کے دن روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم صادر کیا ۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت برطانیہ کے غیر سنجیدہ اقدام کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس اور اس کی 33 سالہ بیٹی  کی نامعلوم مواد کے ساتھ بیہوشی کے بعد روس اور برطانیہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔