امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی ذرائع نے دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس کا اعلان وہ ابھی نہیں کریں گے جب کہ امریکی صدر ان کا مضبوط متبادل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں اس سے پہلے مائیکل فلن کو عہدے سے ہٹایاجا چکاہے ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس سے اب تک درجنوں عہدیدار فارغ کئے جاچکے ہیں۔