اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2018 - 22:49

عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی ایران کے دارالحکومت تہران پنہچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی ایران کے دارالحکومت تہران پنہچ گئے ہیں ۔جہاں وہ ایران کے اعلی حکام سے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ یوسف بن علوی ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔