اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ولیعہد کو جھوٹا ، بے شعور اور امریکی ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اقتصادی پالیسیاں امریکہ اور اسرائیل کی خدمت میں ہیں جبکہ سعودی عرب کی فوج دس ملکوں کی فوج کے ساتھ ملکر تین سال سے یمن کے نہتے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے سعودی عرب کے ولیعہد کو جھوٹا ، بے شعور اور امریکی ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کی اقتصادی پالیسیاں امریکہ اور اسرائیل کی خدمت  میں ہیں جبکہ سعودی عرب کی فوج دس ملکوں کے ساتھ ملکر  تین سال سے یمن  کے نہتے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہے سعودی عرب کے بے شعور ولیعہد کو ایرانی فوج اور اقتصاد کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان کو جھانکنا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ولیعہد کے بیانات کو عرب جاہلیت کا مظہر اور ابو لہب اور ابو جہل کی سیرت کا آئینہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد کی رجز خوانی سے عرب جاہلیت دور کا ذھن میں تبادر ہوتا ہے اگر سعودی عرب کے ولیعہد  اتنے ہی بہادر ہیں تو پھر اپنے مغربی آقاؤں کے سامنے مدد کے لئۓ ہاتھ کیوں پھیلا رہے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب تین سال سے یمن کے نہتے اور بے دفاع عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہے اسے دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد کی باتیں اس کی پریشانی اور مشکلات کا مظہر ہیں۔