مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی 4 عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد پہلی بار مراکش کے دورے پر رباط پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر اعظم نے مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین العثمانی سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائي موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مراکش نے عرب ممالک کے بحران کے دوران قطر سےم ضبوط تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق قطر نے سعودی عرب کی اپنے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 مارچ 2018 - 11:38
قطر کے وزیر اعظم 4 عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد پہلی بار مراکش کے دورے پر رباط پہنچ گئے ہیں۔