روس نے آواز کی رفتار سے10گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے آواز کی رفتار سے10گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ  کرلیا ہے روسی وزارت دفاع کے مطابق ہائپر سونک کنزہل میزائل 2ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ روس کے جنوب مغربی علاقے میں کیا گیا، ہائپر سونک میزائل کو MiG-31 جیٹ کے ذریعے کامیابی سے ہدف پر داغا گیا۔