لندن میں صادق شیرازی کے گمراہ فرقہ اور برطانوی شیعیت کے طرفداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ پرحملہ کرکے ایران کے مقدس پرچم کی توہین اور ایرانی حکام کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں صادق شیرازی کے گمراہ فرقہ اور برطانوی شیعیت کے طرفداروں نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ پرحملہ کرکے ایران کے مقدس  پرچم کی توہین اور ایرانی حکام کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔

لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب بعیدی نژاد نے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند شر پسند افراد  سفارتخانہ کی دیوار پھلانگ کرسفارتخانہ کے اندر پہنچ گئے ۔ شرپسندوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو سرنگوں کرکے اس کی توہین کی ۔ ایرانی حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور اہلسنت کے مقدسات کی بھی توہین کی۔ انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے سید صادق شیرازی اور اس کے بیٹے سید حسین شیرازی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ سید صادق شیرازی کے طرفدار شیعہ و سنی اتحاد کو پامال کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں اور وہ امریکی اور برطانوی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سید صادق شیرازی کے گروہ کو برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ برطانوی خفیہ ایجنسی کی طرف سے انھیں اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنے اور شیعہ و سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے خصوصی امداد فراہم کی جاتی ہے۔