مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ان کا باضابطہ اور والہانہ استقبال کیا۔ ایران کے نائب صدرعراق کے تین روزہ دورے کے دوران عراق کے صدر فواد معصوم ، وزير اعظم حیدر العبادی اور دیگر اعلی عراقی حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر زراعت حجتی اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر اس سفر میں نائب صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ ایران کے نائب صدر اور عراق کے وزير اعظم کی باہمی ملاقات کے ساتھ دونوں ممالک کے وزراء بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2018 - 18:25
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی وفد کے ہمراہعراق کے تین روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔