مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی طیارہ شامی شہر لاذقیہ کے قریب حمیمیم ایئربیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 26 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ رن وے سے 500 میٹر کی دوری پر گر کرتباہ ہوا حادثے کے محرکات جاننے کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 مارچ 2018 - 19:50
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔