مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ان کے سابق ترجمان وعدہ معاف گواہ بن گئے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے سابق ترجمان نیر ہیفیٹنر نے وعدہ معاف گواہ بنتے ہوئے ریاست سے معاہدہ کرلیا ہے۔ نیر نے نیتن یاہو کے خلاف شواہد فراہم کرنے کی بھی حامی بھری ہے۔ اسرائیلی پولیس نے شواہد کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کی۔
اجراء کی تاریخ: 6 مارچ 2018 - 16:16
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ان کے سابق ترجمان وعدہ معاف گواہ بن گئے۔