مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیر اعظم بنعلی یلدرم نے کہا ہے کہ شام کے شہر عفرین میں فوجی آپریشن کے مکمل ہونے پر عفرین کو حقیقی مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ ترک فوجیوں کا خون ضائع نہیں جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہناتھا کہ اس سے قبل فرات ڈھال آپریشن کی مدد سے قائم کئے گئے محفوظ علاقوں کی طرح عفرین کو بھی اس کے حقیقی مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔وزیر اعظم یلدرم نے ترکی کے ضلع مولا میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ویمن ونگز اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے فوجیوں کا خون رائیگاں نہیں گیا اور آپریشن کے بعد ہم عفرین کے علاقے کو اس کے اصلی رہائشیوں کے حوالے کریں گے۔دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے نہایت پر عزم طریقے سے جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد ہمارا جائز ترین حق ہے، ہم علاقے میں امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترک فوج کی شام کے شہر عفرین میںم داخلت غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف ہے ترک فوج اس علاقہ میں سنی کردوں کو کچل رہی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 6 مارچ 2018 - 11:39
ترک وزیر اعظم بنعلی یلدرم نے کہا ہے کہ شام کے شہر عفرین میں فوجی آپریشن کے مکمل ہونے پر عفرین کو حقیقی مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔