اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2018 - 14:25

فرانس کے ٹی وی چینل 24 نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے صدر منوئیل میکرون آئندہ چند ماہ میں تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس کے ٹی وی چینل  24  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کہ فرانس کے صدر منوئیل میکرون آئندہ چند ماہ میں تہران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان رواں ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے اور وہ اس دورے کے دوران فرانس کے صدر کے دورہ تہران کے بارے میں پروگرام بھی طے کریں گے۔