مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن ميں سعودی عرب کی بربریت ، جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی داستانیں بکھری پڑی ہیں ، بچوں، عورتوں اور مردوں کا قتل عام، شہری علاقوں پر سعودی عرب کی بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے لیکن اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ شام میں وہابی اور داعشی دہشت گردوں کو بچانے کے لئے اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل اور عالمی میڈیا ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ شام میں جن وہابی دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے انھیں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔ بشار اسد کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے ایسی تصویریں سوشل میڈیا پر ارسال کی جارہی ہیں جو یمن اور فلطسین سے متعلق ہیں اور جو اسرائیلی اور سعودیہ کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کو اللہ تعالی کے قہر اور غضب سے نہیں بچا سکتا، سعودی عرب کو یمن میں اپنے گھناؤنے اور بھیانک جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2018 - 12:40
یمن ميں سعودی عرب کی بربریت ، جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔