اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2018 - 10:32

لبنان کے وزير اعظم سعد حریری نے ریاض میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایل بی سی ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزير اعظم سعد حریری نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ لبنان کے وزير اعظم  سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔ جہاں اس نے سعودی بادشاہ سے ملاقات اور بعد اس بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو اس قبل کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان  نے جبری مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا جس کے بعد لبنان میں سعودی عرب کے خلاف زبردست احتجاج ہوا تھا اور لبنان کے صدر نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنانی وزير اعظم کو یرغمال بنا لیا ہے فرانس کے صدر میکرون کی وساطت سے حریری آزاد ہوکر پھر لبنان پہنچ گئے اور ناھوں نے اپنا استعفی واپس لے لیا۔